کراچی : ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس پر حملہ ، رینجرز نے ملزمان کا پتہ دینے والے کے لیے 25 لاکھ انعام کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 12:26

کراچی : ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس پر حملہ ، رینجرز نے ملزمان کا پتہ دینے والے کے لیے 25 لاکھ انعام کا اعلان کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : گذشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ملٹری پولیس کے دو اہلکار شہید ہو گئے .

(جاری ہے)

رینجرز حکام نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی ملزمان سے متعلق معلومات فراہم کر کے ان تک رسائی کا ذریعہ بنے گا اُسے رینجرز حکام کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا. ترجمان رینجرز کےمطابق ملزمان سے متعلق کوئی بھی معلومات فراہم کرنے کے لیے شہری رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کر سکتے ہیں. ترجمان رینجرز نے یقین دہانی کروائی کے ملزمان کا پتہ دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں