سندھ ہائی کورٹ نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 336درخواستیں مسترد کر دیں

بدھ 2 دسمبر 2015 13:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 336درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں مسترد کر دیں،عدالت نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف حکم امتناع بھی ختم کر دیا۔ بدھ کوسندھ ہائی کورٹ نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف دائر 336درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔

(جاری ہے)

عدالت ریمارکس میں کہا گیا کہ گریجوایٹی و پینشن کیلئے متعلقہ محکموں سے استثنی حاصل کیا جا سکتا ہے، عدالت نے درخواست گزاروں کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف حکم امتناع بھی ختم کر دیا۔ درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کی رقوم کی منتقلی پر 0.3فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا، منافع اور ڈیوڈنڈفنڈز پر دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، عائد کیا گیا ٹیکس غیر قانونی ہے، درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں