سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو اوپن ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے جاری کرنے سے روک دیا

بدھ 2 دسمبر 2015 13:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو اوپن ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے جاری کرنے سے روکتے ہوئے جاری ٹھیکوں‘ واجبات اور ادائیگیوں کے حوالے سے تفصیلات 23 دسمبر تک طلب کر لی ‘ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ پورا سندھ تباہ کر دیا گیا ، صوبے میں ایک بھی سڑک سلامت نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے محکمہ آب پاشی کے 2ارب روپے سے زائد کے ٹھیکوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

اس موقع پر فاضل عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو اوپن ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے جاری کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے جاری ٹھیکوں، ادائیگی، واجبات سے متعلق تفصیلات 23 دسمبر تک طلب کر لیں۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پورا سندھ تباہ کر دیا گیا ، صوبے میں ایک بھی سڑک سلامت نہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں