کراچی : صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، نیشنل ایکشن پلان سمیت سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : سندھ کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا . اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کی . اجلاس میں انٹیلی جنس حکام، ڈی جی رینجرز، کورکمانڈر کراچی، پولیس افسران اور چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان سے بر آمد ہوئے اسلحے کی تفصیلات سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا.اجلاس میں انٹیلی جنس حکام نے بھی بریفنگ دی اور صوبے بھر میں حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی سمیت بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریف کیا.

اجلاس میں گذشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پرافسوس کا اور تشویش کا اظہار کیا. جبکہ ملٹری فورس کی گاڑی پر حملے میں اب تک کی تفتیش سے متعلق بھی ایپکس کمیٹی کو آگاہ کیا گیا. اجلاس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی کو فول پروف اور مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں