بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد کمی ، مقامی سطح پر 10 فیصد سستا

بدھ 2 دسمبر 2015 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) ایک سال کے دوران بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 20 فیصد کم ہوئی تاہم مقامی سطح پر پٹرول و ڈیزل جنوری کے مقابلے آج عوام کے لیے 10 فیصد کے قریب سستا ہے۔ایک سا ل کے دوران خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 53 ڈالر سے کم ہو کر 41 ڈالر فی بیرل کے قریب دیکھی جا رہی ہے تاہم سال کے آغاز کے مقابلے آج ڈیزل 10 روپے سستا ہو کر 83 روپے 79 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول کے نرخ 8 روپے 27 پیسے گھٹ چکے ہیں اور یہ 76 روپے 26 پیسے فی لٹر کے حساب سے بک رہا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں کا پورا فائدہ حکومت نے عوام کو منتقل نہ ہونے دیا اور پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قومی خزانے کو بھی بھرنا چاہا۔جنوری کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد تھی تاہم اب ڈیزل پر 45 فیصد اور پٹرول پر یہ 24 فیصد ہے۔پورے سال کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کو دیکھتے ہوئے حکومت جی ایس ٹی کی شرح میں رد و بدل بھی کرتی رہی جو پٹرول پر 30 فیصد اور ڈیزل پر 50 فیصد کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں