حکومت سندھ نے کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:54

حکومت سندھ نے کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی منظوری دیدی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) حکومت سندھ نے ملٹری پولیس کی گاڑی پرحملہ اوردواہلکاروں کی شہادت کوقانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں کاتسلسل قراردیتے ہوئے کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی منظوری دے دی ہے،یہ فیصلہ بدھ کے روز وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اورگورنر سندھ عشرت العباد صدارت میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا،اجلاس میں کورکمانڈر سندھ،ڈی جی رینجرز سندھ،آئی جی سندھ پولیس،چیف سیکریٹری سندھ اوردیگر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں حالیہ دنوں میں رینجرز ،پولیس اورفوج کے اہلکاروں پرحملے کرنے اورشہیدکرنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیاجائے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اب پولیس، رینجرز اورفوج کے جوان اگر شہرمیں جائیں گے تووہ محتاط رہیں گے ان کی گاڑیوں کے پیچھے موٹرسائیکل سوار کمانڈوبھی موجود رہیں گے۔

(جاری ہے)

دویاتین اہلکار کسی گاڑی میں شہرکے مصروف علاقہ میں جانے کے بجائے دوگاڑیوں میں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں