ربیع سیزن کے لیے پانی ،زرعی ادویات،اوربیج کی دستیابی،سندھ محکمہ زراعت نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

بدھ 2 دسمبر 2015 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) صوبائی محکمہ زراعت نے ربیع سیزن کے لیے پانی ،زرعی ادویات،اوربیج کی دستیابی کے لیے اہم اجلاس جمعرات کے روزصوبائی محکمہ زراعت کے سیکریٹری کے دفتر میں طلب کرلیا ہے جس میں زراعت ،آبپاشی خوراک کے افسران اورآبااد گاررہنماء شرکت کریں گے،اس اجلاس میں محکمہ آبپاشی سے تفصیل لی جائے گی کہ ربیع کی موسم میں دریائے سندھ میں کتنا پانی دستیاب ہوگا اورپھرآباد گاروں سے معلوم کیاجائے گا کہ انہیں کس وقت کتنے پانی کی ضرورت ہوگی،محکمہ خوراک کے افسران سے معلوم کیاجائے گا کہ وہ کتنی گندم فراہم کرسکتے ہیں،سندھ کارپوریشن کے احکام گندم کے بیج کے حوالے سے اپنی رپورٹ دیں گے اجلا س میں زرعی ادویات بنانے والی کمپنیوں سے بھی کہا جائے گا کہ وہ فوری طورپرزرعی ادویات اورفرنیلاآباد گاروں کوفراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں