ملٹری پولیس پر حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ،پولیس نے واقعہ میں ملوث سہولت کاروں کا کھوج لگالیا

حملہ آوروں کا سہولت کار واقعہ سے ایک گھنٹے قبل تبت سینٹر پر موجود تھا اور اس نے وہاں موجود ایک ہوٹل پر 3مرتبہ چائے پی ،ذرائع

بدھ 2 دسمبر 2015 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) کراچی میں گزشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔پولیس نے واقعہ میں ملوث سہولت کاروں کا کھوج لگالیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس پر ہونے والے میں ملوث حملہ آوروں کا سہولت کا واقعہ سے ایک گھنٹے قبل تبت سینٹر پر موجود تھا اور اس نے وہاں موجود ایک ہوٹل پر 3مرتبہ چائے پی ۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے کمیٹی کو بتایا کہ جیو فینسنگ کے ذریعہ سہولت کاروں کی کال ٹریس کرلی گئی ہے اور 8سے زائد اہم افسران کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اس سے قبل 11وارداتوں میں استعمال کیا جاچکا ہے جبکہ واقعہ کے عینی شاہدین سے بھی پولیس رابطے میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں