سندھ ہائی کورٹ نے پرانی عمارتوں کو ثقافتی ورثہ قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 18:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے پرانی عمارتوں کو ثقافتی ورثہ قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں پرانی عمارتوں کو ثقافتی ورثہ قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ عمارتوں کو ثقافتی ورثہ کی فہرست سے نکالنے کے لیے رشوت طلب کی جاتی ہے ۔ہوٹل میٹروپول کو ثقافتی ورثہ قرار دے دیا گیا ہے ۔ہوٹل کا مالک اسے توڑ کر نئی بلڈنگ بنانا چاہتا ہے ۔عدالت نے حکومت سندھ سے اس بات کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کہ وہ کن بنیادوں پر عمارتوں کو ثقافتی ورثہ قرار دیتی ہے کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں