سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی سمیت دیگر اضلاع میں شکایات کے ازالے کیلئے 3شکایات سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، امن و امان کی ذمہ داری پولیس کی ہے، آرمی اور رینجرزبھی اسٹینڈ بائی رہے گی

ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

بدھ 2 دسمبر 2015 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی سمیت دیگر اضلاع میں شکایات کے ازالے کیلئے 3شکایات سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی ذمہ داری پولیس کی ہے، آرمی اور رینجرزبھی اسٹینڈ بائی رہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہسندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن سندھ نے شکایات کیلئے تین سنٹرز قائم کر دیئے ہیں ، ان شکایات سینٹرز کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن الیکشن کمیشن ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ہر سنٹر دو دو اضلاع کی شکایات سنے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی ذمہ داری پولیس کی ہو گی، فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ آر اوز کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر فوج حرکت میں آئے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں