شہرقائد کی 40 ہزار ایکڑ زمین کی دوبارہ الاٹمنٹ کے معاملے پر ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے درخواست دائر کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) شہرقائد کی 40 ہزار ایکڑ زمین کی دوبارہ الاٹمنٹ کے معاملے پر ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سید عادل علی گیلانی نے سپریم کورٹ میں کراچی کی 40 ہزار ایکڑ زمین کی دوبارہ الاٹمنٹ روکنے کیلئے دائردرخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر40 ہزارایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کی گئی تھی جس کے بعد سندھ حکومت زمین دوبارہ من پسند افراد کو الاٹ کررہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سندھ حکومت کو زمین کی الاٹمنٹ سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں