کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹار پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا،ملزم گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2015 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹار پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچ کے علاقے لکی اسٹار پر ایک مسلح شخص نے ایک خاتون اور بچی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مذکورہ خاتون نے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے زخمی ہو نے والی بچی کی حالت تشویشناک ہے، واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوششش کی جسے جائے وقوعہ پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر عمران نے قتل کیا ہے ۔مقتولہ اور ملزم کو سٹی کورٹ میں بچی کی حوالگی کا کیس چل رہا ہے ۔ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں