ایس ایم منیر نے ٹی ڈی اے پی کے ذریعے ملکی ایکسپورٹ کو بد ترین نقصان سے دوچار کیا،مرزا عبدالرحمن

انہوں نے بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے ادارے ایف پی سی سی آئی کو بھی تباہ کر دیا ہے،چیئرمین بزنس مین پینل کیپیٹل ریجن

بدھ 2 دسمبر 2015 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) ایس ایم منیر نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے نہ صرف ملکی ایکسپورٹ کو بد ترین نقصان سے دوچار کیا بلکہ بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے ادارے ایف پی سی سی آئی کو بھی تباہی سے دوچار کیا۔ ایس ایم منیر نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں جعلی ووٹوں کا اندراج کرکے بزنس کمیونٹی سے گھناؤنا مذاق کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار بزنس مین پینل کیپیٹل ریجن کے چیئرمین ، اٹک چیمبر کے بانی صدر اور ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدر مرزا عبدالرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں پہلی بار اصلی بزنس کمیونٹی کو نکال کر جعلی تاجروں کے ووٹ درج کئے گئے اور اپنی مرضی کا الیکشن کمیشن بنا کر حق داروں ایف پی سی سی آئی کے الیکشن سے محروم کرکے ایسے لوگوں کو ممبر بنا دیا گیا جن نہ تو کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی وہ اِنکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر اور انکے حواریوں کے خلاف بزنس کمیونٹی نے ایل اپیل بھی جمع کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر اور ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل اور انکی مرضی کے بنائے گئے الیکشن کمیشن نے بدنیتی کرکے پاکستان کی تمام حقیقی بزنس کمیونٹی کو مشکلات سے دوچار کیا اور بزنس کمیونٹی میں تفریق پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے ملک کی پور ی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے ادارے کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔ مرزا عبدالرحمن نے وفاقی وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت سمیت وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کی ایکسپورٹ کو بدترین نقصان پہنچانے اور ایف پی سی سی آئی کو تباہی سے دوچار کرنے والے ایس ایم منیر سمیت ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں جعلی ووٹوں کا اندراج کرنے پر فیڈریشن انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملک کی ایکسپورٹ اور بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے ادارے ایف پی سی سی آئی کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں