خصوصی افراد میں معذوری نہیں قابلیت کو تلاش کیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

انسان کی حیثیت سے انہیں ترقی میں برابر کا حصہ دار بنانے کیلئے معاشرے کے تمام شعبوں کے ساتھ منسلک کیا جائے،چیئرمین پیپلز پارٹی کا خصوصی پیغام

بدھ 2 دسمبر 2015 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جانب سے پوری دنیا میں منائے جانے والے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں زور دیا ہے کہ خصوصی افراد میں معذوری نہ بلکہ قابلیت کو تلاش کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق اس دنیا میں ایک ارب خصوصی افراد رہتے ہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ انسان ذات کی حیثیت سے انہیں انسانی ترقی میں برابر کا حصیدار بنانے کے لیے معاشرے کے تمام شعبوں کے ساتھ منسلک کیا جائے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ خصوصی افراد سے ہونے والے سلوک سے ہی قوم کے اخلاقی اور معاشرتی اقدار کی عکاسی ہوتی ہے اس لیے ہمارے معاشرے اور حکومتوں کو چاہیے کہ انہیں انسانی ترقی کے تمام شعبوں تعلیم، روزگار، آمدرفت اور دیگر میں مناسب اور برابر رسائی کے لیے کوششیں دگنی کریں، بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں پر زور دیا کہ سرکاری اور خانگی شعبوں میں خصوصی افراد کی ملازمت کے لیے 2 فیصد کوٹے پر عمل کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں