کراچی میں بلدیاتی انتخابات،ذوالفقار مرزا کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں،گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2015 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات ففٹی ففٹی فارمولے کی بنیاد پر ہوئے ہیں ہمارے مطالبہ ہے کہ پورے سندھ میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے تعاون کا حامی ہوں ۔تاہم یہ بات درست نہیں کہ میں تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں میں اپنی پارٹی بنانے کی جستجو میں ہوں کسی بھی پارٹی میں شمولیت نہیں کر رہا ہوں جبکہ تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری وطن واپس نہیں آ سکتا ہے انہیں وطن واپس آنے کا خوف ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں