کراچی، اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے

نڈیکس 6بالائی حدعبورکرتاہوا 32ہزار کی نفسیاتی حدپربحال

بدھ 2 دسمبر 2015 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) رواں کاروباری ہفتہ کے دوران دو روزہ مندی کے بعدکراچی اسٹاک مارکیٹ سے بدھ کے روزمندی کے بادل چھٹ گئے، زبردست تیزی کارجحان غالب رہنے سے انڈیکس 6بالائی حدعبورکرتاہوا 32ہزار کی نفسیاتی حدپربحال ہوگیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 124ارب سے زائد روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہکاروباری لین دین منگل کی نسبت تقریبا1کروڑ شیئرززائد رہا ۔

مارکیٹ کوسہارادینے کی غرض سے حکومت مالیاتی اداروں کی مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 32200,32100,32000,31900,31800اور32300پوائنٹس کی 6بالائی حد سے تجاوز کرگیا۔ بدھ کو مارکیٹ میں سرمایہ کار بینکنگ ،توانائی ،اسٹیل اور پیٹرولیم سیکٹر میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور حصص کی خریداری میں عروج پر رہی ۔

(جاری ہے)

شیئرز کی خریداری کے باعث مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی گرین زون میں نظر آئی اس دوران مارکیٹ کسی بحران کا شکار نہیں ہوئی جس کے باعث کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں683.56پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 31709.36پوائنٹس سے بڑھ کر32392.92پوائنٹس پر جا پہنچااسی طرح 425.62پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19079.06پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 22323.91پوائنٹس سے بڑھ کر22735.57پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 24ارب 45کروڑ16لاکھ 82ہزار924روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 67کھرب 68ارب 91کروڑ95لاکھ 43ہزار662روپے سے بڑھ کر68کھرب 93ارب37کروڑ 12لاکھ 26ہزار586روپے ہوگیا۔ بدھ کو مارکیٹ میں 19 کروڑ 15 لاکھ 33 ہزار حصص کا کاروبار ہوا اورٹریڈنگ ویلیو 9 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل کو 18 کروڑ 92 لاکھ 56 ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 7 ارب تک محدود دیکھا گیا تھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 265 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 65 میں کمی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 1 کروڑ 77 لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 61 لاکھ، پاک الیکٹرون 1 کروڑ 34 لاکھ، پیس پاک لمیٹڈ 96 لاکھ اور جہانگیر صدیق کمپنی 82 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھاوٴ میں 110 روپے اور ہینو پاک موٹرز کے بھاوٴ میں 47.85 روپے کا اضافہ جبکہ گندھارانڈسٹریز کے بھاوٴ میں 14.20 روپے اور نون پاکستان کے بھاوٴ میں 13.34 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں