روئی کی 7 ہزار سے زائد گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 800 روپے سے 5 ہزار 600 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے

بدھ 2 دسمبر 2015 22:44

کراچی ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) روئی کے بھاؤ 4 ہزار 800 روپے سے 5 ہزار 600 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ بدھ کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل 2015-16ء کی 7 ہزار 500 گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 800 روپے سے 5 ہزار 600 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ لودھراں کی کم معیاری روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 4 ہزار 800 روپے فی من رہے جبکہ اے پی ایسٹ کی بھی کم معیاری روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 825 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بہاولپور اور فقیروالی کی روئی کی بالترتیب 1 ہزار گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 200 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ شاہ دان لنڈ کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 5 ہزار 600 روپے فی پر بند ہوئے جبکہ میاں والی کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے بھی 5 ہزار 550 روپے فی من رہے۔ اسی طرح فاضل پور کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 550 روپے فی من پر بند ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں