ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جن ہتھیاروں سے میرے رہنماؤں کا قتل عام کیا گیا اسی اسلحہ سے اب پولیس رینجرز اور ملٹری پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،اے این پی ضلع غربی کے شہید صدور ڈاکٹر ضیا ء سیف اﷲ آفریدی اور پولیس ،رینجرز اور فوجی جوانوں کے قاتل ایک ہی ہیں،عوامی نیشنل پارٹی کے شہداء کی حق و سچائی اب سب کے سامنے ثابت ہوچکی ہے، بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی بنیاد ہے مگر موجودہ حالات کے تناظر میں ہم الیکشن سے پہلے آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں،الیکشن مہم عروج پر بھی ہمارے رہنماؤں پر حملوں کے خدشات کا اظہار کرکے احتیاط کرنے کا مشورہ دیاجارہا ہے،ضلع ملیر کی قیادت تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا کارکنان کے اجتماعات سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جن ہتھیاروں سے میرے رہنماؤں کا قتل عام کیا گیا اسی اسلحہ سے اب پولیس رینجرز اور ملٹری پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،اے این پی ضلع غربی کے شہید صدور ڈاکٹر ضیا ء سیف اﷲ آفریدی اور پولیس ،رینجرز اور فوجی جوانوں کے قاتل ایک ہی ہیں،عوامی نیشنل پارٹی کے شہداء کی حق و سچائی اب سب کے سامنے ثابت ہوچکی ہے، بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی بنیاد ہے مگر موجودہ حالات کے تناظر میں ہم الیکشن سے پہلے آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں،الیکشن مہم عروج پر بھی ہمارے رہنماؤں پر حملوں کے خدشات کا اظہار کرکے احتیاط کرنے کا مشورہ دیاجارہا ہے،ضلع ملیر کی قیادت تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان ہاؤس شیر ہاؤ کالونی یونین کونسل نمبر ایک ضلع ملیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،ضلعی صدر سعید خان افغان ،قائم مقام جنرل سیکریٹری نیاز خان یوسف زئی اور چیئر مین کے امیدار ریاض علی خان نے بھی خطاب کیا ،دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید جیسے ہی بلدیاتی الیکشن مہم کے سلسلے میں مرتضیٰ چورنگی پہنچے کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے ان کا انتہائی شاندار استقبال کیا ،یہاں سے سینیٹر شاہی سید کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ لانڈھی فیچر کالونی میں یونین کونسل نمبر 9 میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور کارکنان سے خطاب کیا ،جس کے بعد ملیر یونین کونسل نمبر 7 قائد آباد گئے اورانتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اور ورکرز سے خطاب بھی کیا۔

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جن ہتھیاروں سے میرے رہنماؤں کا قتل عام کیا گیا اسی اسلحہ سے اب پولیس رینجرز اور ملٹری پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اے این پی کے ضلع غربی کے شہید صدور ڈاکٹر ضیا ء سیف اﷲ آفریدی اور پولیس ،رینجرز اور فوجی جوانوں کے قاتل ایک ہی ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے شہداء کی حق و سچائی اب سب کے سامنے ثابت ہوچکی ہے بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی بنیاد ہے مگر موجودہ حالات کے تناظر میں ہم الیکشن سے پہلے آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں رینجرز اور ملٹری پولیس پر حملے ضلع غربی میں ہمارے رہنماؤں کے قتل عام کا تسلسل ہے گزشتہ کئی برس سے ہماری سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے الیکشن مہم عروج پر بھی ہمارے رہنماؤں پر حملوں کے خدشات کا اظہار کرکے احتیاط کرنے کا مشورہ دیاجارہا ہے ان تمام حالات کے باوجود جمہوریت پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے عمل کا حصہ ہیں کئی برسوں تک سنگین حالات کا سامنا کرنے کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے کئی علاقوں میں پارٹی نشان لینے والے امیدواروں کو دھمکیاں دی گئی جن علاقوں میں ہم جتنا ظلم ہوا وہاں ہمارے رہنماؤں کا جوش و ولولہ اتنا ہی بلند ہے نہ پہلے میدان چھوڑا تھا ناآئدہ میدان خالی چھوڑیں گے ہم وہ بد قسمت قوم ہیں کہ پہلے ووٹ دیتے ہیں پھر اگلے الیکشن تک جیتنے والے امیدوار کو ڈھونڈتے رہے ہیں الیکشن ہوتے رہیں گے بنیادی ضرورت ہمارے اتحاد واتفاق کی ہے جب تک عوامی نیشنل پارٹی سرگرمی کے ساتھ میدان عمل میں وموجودت تھی آپ گوں کے مسائل آسانی سے حل ہوجاتے تھے پانچ دسمبر مظلوموں کے نشان لالٹین کی فتح کا دن ہوگا آج صرف تین یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے اجتماع نے ہمارے عزمو تقویت دی ہے ضلع ملیر کی قیادت تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں