ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا وفاقی حکومت کی جانب سے 40ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جانے کی مذمت
بدھ 2 دسمبر 2015 23:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدمیں کھانے پینے کی درآمدی اشیاء سمیت روزمرہ استعمال کی 350چیزو ں پر تقریباً40ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ درآمدی ورروزمرہ استعمال کی اشیاء پرٹیکس کابراہ راست اثرغریب ومتوسطہ کے عوام پرپڑیگا۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک میں تیزی سے بڑھی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی غریب ومتوسطہ طبقے کے عوام کے کمرتوڑرکھی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے اضافی ٹیکس بالواسطہ طور پر ملک کے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں پر اثر انداز ہوگاجس سے ان کی معاملات زندگی متاثرہوگی ۔(جاری ہے)
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے بظاہر تویہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ ٹیکس ملک کی اشرافیہ پر اثر انداز ہوگالیکن دراصل لگائے اس اضافی ٹیکس سے سب سے زیادہ ملک کا غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہوگا اور اس سے آنے والے مہنگائی کا سیلاب غریب عوام کو بہا کر لے جائیگا اور غریب عوام پر اس کا اثربتدریج بڑھتاچلا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اعداد کے گورکھ دھندے اور الفاظ کے الٹ پھیر کے ذریعے سے ملک کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ اشیائے خوردنوش سمیت بیشتر اشیاء پر ڈیوٹی عائد کئے جانے اور دیگر اشیاء پر عائد ڈیوٹی میں اضافہ سیملک کی معیشت کو اتنا فائدہ نہیں ہوگا جتنااس اقدام کے باعث ملک کا غریب اور متوسط اور محنت کش طبقہ متاثر ہوگا۔انہوں کہا کہ رواں مالی سال میں 40ارب روپے کے محصولات کی کمی کو پوراکرنے کا حل ٹیکس یہ نہیں ہے کہ محصولات میں اضافہ کردیا جائے اگر ملک کے کل آمدنی کے ذرائع میں اضاٖفہ مقصود ہے تو ٹیکس بیس میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 40ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے جانے کے اپنے اقدام پر نظر ثانی کریں ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت