پاکستان خوبصورت لوگوں کی سرزمین ہے، ریحام خان کاٹوئٹر پیغام

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی03دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت لوگوں کی سرزمین ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان لندن سے کراچی پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں لاہور کے لئے روانگی سے قبل انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان خوبصورت لوگوں کی سرزمین ہے۔ واضح رہے کہ ریحام خان نے پاکستان میں نجی ٹی وی چینل جوائن کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ سکیورٹی اداروں کی طرف سے انہیں سکیورٹی خدشات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں