رینجرز سے مقابلے میں القاعدہ کے تین دہشتگرد ہلاک

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2015 15:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔03 دسمبر۔2015ء ) کراچی میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ہلاک ہونیوالوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے عابد مچھر گروپ سے ہے۔ملزموں کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی میں صدر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پچاس افراد کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ساوٴتھ کے مطابق پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کی گزرگاہوں کے علاقوں میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔سرچ آپریشن کے دوران رینبو سینٹر کا بھی محاصرہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں