ایف بی آر نے آٹو سیکٹر پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافہ کانیا ایس آر او جاری کر دیا،موٹرسائیکلیں ،گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

جمعرات 3 دسمبر 2015 16:56

ایف بی آر نے آٹو سیکٹر پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافہ کانیا ایس آر او جاری کر دیا،موٹرسائیکلیں ،گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آٹو سیکٹر پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافہ کانیا ایس آر او جاری کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آراو 1189 کے مطابق آٹو سیکٹر پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کا نفاذ کیا گیا ہے۔ جاری ایس آر او کے تحت موٹر سائیکل اور اس کے پارٹس کی امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی 32.5 فیصد سے بڑھا کر 33.5 فیصد کر دی گئی ہے۔

حکومت نے ایک سال کے لیے موٹر سائیکل کے پارٹس کی امپورٹ پر 28.75 فیصد کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم ایس ار او کے اجرا سے چھوٹ کے خاتمے کے بعد موٹر سائیکل اور اس کے پارٹس کی درآمد پر 33.5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد ہو گئی ہے۔کسٹم ڈیوٹی کو 15فیصد سے بڑھا کر 16فیصد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس آر او کے مطابق ٹریکٹرز اور دیگر زرعی اشیاپر کسٹم ڈیوٹی 25 سے بڑھا کر 26 فیصد کر دی گئی ہے۔

نان سی این جی بسوں کی برآمد پر کسٹم ڈیوٹی 30 سے 31 فیصد کر دی گئی ہے۔ فور اسٹروک آٹو رکشوں کے علاوہ تمام رکشوں پر لگی کسٹم ڈیوٹی ایک فیصد اضافے کے بعد 18.5فیصد ہو گئی ہے۔ ایسی تمام گاڑیان جن کا وزن 5ٹن سے زیادہ ہو ان کی درآمد پر ڈیوٹی 25سے 26فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ایسی تمام گاڑیاں جن کا وزن 5 ٹن سے کم ہو ان پر عائد ڈیوٹی 30سے 31فیصد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں