آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ ،چہلم امام حسین ؓ کے جلوس کی براہ راست مانیٹرنگ کی

جمعرات 3 دسمبر 2015 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے جمعرات کو چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر پولیس سیکیورٹی اقدامات کی براہ راست مانیٹرنگ کی ۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عبدالعلیم جعفری ، ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی و دیگر سینئر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

آئی جی سندھ کو بتایا گیا کہ چہلم کی مناسبت سے شہر کے مختلف مقامات پر برپا ہونیوالی مجالس اور علاقوں سے برآمد ہونیوالے جلوسوں کی سیکیورٹی سمیت مرکزی جلوس کی حفاظت کے لئے ایس آر پی ، آر آر ایف پولیس کمانڈوز کے علاوہ مجموعی طور پر 16562 پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں.جس میں زون ساوتھ کے 5918 , ویسٹ کے 4766 , اور ایسٹ زون کے 5878 افسران اور جوان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں بتایا گیا کہ چہلم کے مرکزی جلوس کی گزرگاہں وں پر منتخب کردہ 70 لوکیشنز پر سی پی او مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک 275 جدید کیمروں سے سیکیورٹی اقدامات کی براہ راست مانییٹرنگ اور وقتا فوقتا ضروری ہدایات کا عمل جارہی ہے جبکہ مرکزی جلوس کے لئے تین سیکیورٹی حصار بنائے جانے کے علاوہ ہیڈ اور ٹیل پر 30 سی سی ٹی وی کیمروں سے آراستہ موبائیلیں بھی موجود ہیں۔

علاوہ ازیں مرکزی جلوس کے روٹس پر آنیوالی مختلف منتخب کردہ بلند عمارتوں پر اسنئپرز / شارپ شوٹرز کے ذریعے بھی کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے آئی جی سندھ کو مذید بتایا گیا کہ مرکزی جلوس سے ملنے والے دیگر راستوں اور سڑکوں کو ڈبل سیلنگ لائحہ عمل کے تحت مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور تعینات پولیس اہلکاروں کو انتہائی مستعد رہنے کے حوالے سے بھی باقاعدہ بریفنگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں