سند ھ حکومت بیلاروس کے ساتھ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے، ڈاکٹر آصف بروہی
جمعرات 3 دسمبر 2015 19:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)چیرمین سندھ سرمایہ کاری بورڈ، ڈاکٹر آصف بروہی نے کہا ہے کہ پاکستان خصوصی طور پر سندھ حکومت بیلاروس کے ساتھ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے حال ہی میں حکومت سندھ اور گومل ریجن کے ما بین ٹریکٹر انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں فروغ کے لیے ایک یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں اسی پر عمل کر تے ہوئے حکومت سندھ چاہتی ہے کہ بیلاروسی سرمایہ کارایگریکلچر ، ڈیری ، لائیواسٹاک ، متبادل توانائی اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کریں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیلاروس کے پاکستان میں متعین سفیراینڈری ارمولوچ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس کے سرمایہ کار کراچی میں 150ہارس پاورکے ٹریکٹر بنانے کا پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل بینک آف بیلاروس اور بیلاروس بینک پاکستان خصوصی طورپر کراچی میں اپنی شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کیلئے بات چیت آخری مراحل میں ہیں۔
بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس حکومت سندھ میں سیاحت ، زراعت، ٹریڈنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے۔ بعد ازاں ڈائریکٹرجنرل سندھ سرمایہ کاری بورڈ، افتخار شالوانی نے شرکاء کو سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے متعلق بریفنگ دی جس میں سندھ میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعے کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔انہوں نے بتا یا کہ سندھ میں قائم ا سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مشینریزکی درآمد کرنے پر ایک مرتبہ ڈیوٹی سے استثنیٰ جبکہ دس سال کیلئے انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ اور تمام یوٹیلٹیز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور سندھ میں اسٹون ڈولپمنٹ کمپنی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ ماربل سٹی تعمیرکیا جارہاہے ۔ اس موقع پر کراچی میں بیلاروس کے اعزازی قونصل جنرل عبدالراؤف تابانی بھی موجود تھے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا