کراچی، چہلم حضرت امام حسینؓ میں شرکت کرنے والوں کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں

جمعرات 3 دسمبر 2015 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) چہلم حضرت امام حسینؓ میں شرکت کرنے والوں کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ پارکنگ میں پولیس سیکورٹی ہونے کے باوجود 8 موٹر سائیکلیں چور لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں موٹر سائیکلوں کا چوری ہونا پولیس کی ملی بھگت بتاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہماری موٹر سائیکلیں برآمد کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں