کراچی،چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے دو رکنی چینی وفد کا پاپام ساوٴتھ آفس کا دورہ

جمعرات 3 دسمبر 2015 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن(نورینکو) سے تعلق رکھنے والے دو رکنی چینی وفد نے گزشتہ روز پاپام ساوٴتھ آفس کا دورہ کیا جہاں پاپام کے سینئر وائس چیئرمین مشہود علی خان اور اراکین منیجنگ کمیٹی نے وفد کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

یانگ ہونگوائی کی سربراہی میں پاپام ساوٴتھ آفس کا دورہ کرنے والے وفد نے اپنی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کمرشل ٹرکوں کے اسمبلنگ پلانٹ شروع کرنے سے متعلق منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی کمرشل ٹرکوں کی اسمبلنگ میں استعمال ہونے والے آٹو پارٹس مقامی وینڈرز سے حاصل کرنا چاہتی ہے جس کیلئے پاپام کی معاونت درکار ہوگی۔

اس موقع پر پاپا م کے سینئر وائس چیئرمین مشہود علی خان نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کمرشل ٹرکوں کی اسمبلنگ شروع کئے جانے سے مقامی وینڈرز کو آٹو پارٹس کی فراہمی کے نادر مواقع حاصل ہونگے اور اس چینی سرمایہ کاری سے مقامی آٹو پارٹس انڈسٹری کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں