پاکستان کسی رنگ و نسل ،زبان و علاقہ نے نہیں بلکہ امت مسلمہ اور صو فیا ئے کر ام کے پیر وکا روں نے بنایا ،مقررین

تاریخ پاکستان کو مسخ کر نیوالی مافیا ،کانگر یسی ذہنیت ایوان اقتدار میں سر گر م عمل ہے، جامعہ کراچی میں امام احمد رضا کانفرنس سے مقررین کا خطاب

جمعرات 3 دسمبر 2015 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) پاکستان کسی رنگ و نسل ،زبان و علاقہ نے نہیں بلکہ امت مسلمہ اور صو فیا ئے کر ام کے پیر وکا روں نے بنایا ہے۔ امام احمدر ضانے بد عا ت خاتمے میں کردار ادا کیا اورمسلمانو ں کو کفر و الحاد کی گمر اہ تحر یکو ں سے بچا یا ، مسلما نو ں کا سیا سی شعو ربید ار کیا۔کہ تاریخ پاکستان کو مسخ کر نے والی مافیا اور کانگر یسی ذہنیت ایوان اقتدار میں سر گر م عمل ہے۔

پاکستان کو لبر ل ،سیکو لربنانے کیلئے پلانٹیڈایجنڈے پر بھر پو ر طر یقے سے کام کیا جا رہا ہے۔ پا کستا ن میں لٹیر ے سیا ست دانو ں کے ویژن کی کو ئی گنجائش نہیں ہے ۔36ویں سالانہ امام احمدرضا کانفرنس سے مفتی اطہر نعیمی، اوریا مقبو ل جا ن، آزاد بن حید ر ،نصر ت مر زا، وجاہت رسول قادری،پروفیسر مجیداﷲ قادری،پروفیسر دلاور خاں،سید صابر حسین شا ہ ،ڈاکٹر ثاقب محمد خان ودیگر کا خطاب۔

(جاری ہے)

احمدرضا کانفرنس بعنو ان تحر یک پا کستا ن میں علما و مشا ئخ اہلسنّت اور خلفا ئے اعلی حضرت کا کردار‘‘ کانفر نس ہال شیخ زید اسلامک سینٹر جا معہ کر اچی میں تحر یک پا کستان کے کارکن،رئیس دارالافتا ء دارالعلو م نعیمیہ مفتی محمد اطہر نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہو ئی ۔کانفر نس میں آزاد بن حید ر ، اوریا مقبو ل جا ن، نصر ت مر زا ،سید صابر حسین شا ہ ،ڈاکٹر ثاقب محمد خان نے خطا ب، صدرِ ادارہ صاحبزادہ سید وجاہت رسول قادری نے خطبہ استقبالیہ ،پروفیسر مجیداﷲ قادری نے ادارہ کی سالانہ کار گر دگی رپو رٹ اورپروفیسر دلاور خاں نے اظہا ر تشکر پیش کیا ۔

جبکہ کانفر نس میں پاکستا ن کے ممتا ز ریسر چ اسکا لر نصر ت مر زا ،سید صابر حسین شا ہ ،ڈاکٹر ثاقب محمد خان نے اپنے مقالات پیش کئے۔کانفر نس سے ممتاز کالم نو یس وتجز یہ نگار ،سابق سفیر اوریا مقبو ل جا ن نے خطا ب میں کہا کہ جما عت صو فیا ء نے ہر دور میں امت مسلمہ کو فتنو ں سے بچا یا بالخصو ص بر صغیر میں امام احمد رضا نے اپنی سیا سی بصیر ت اور فراست سے مسلم قو م کا تشخص اجاگر کیا ۔

پاکستان کسی رنگ و نسل ،زبان و علاقہ نے نہیں بنایا ہے بلکہ امت مسلمہ اور صو فیا ئے کر ام کے پیر وکا روں نے بنایا ہے ۔تاریخی حقیقت ہے کہ امام احمد رضا کے افکا ر قیا م پا کستا ن کی بنیا د ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستا ن کو دنیا میں اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک اسلام کے نا م پر بنایا گیا ہے جس بنیا دو ں میں لاکھو ں مسلمانو ں کی قر با نیا ں شامل ہیں ۔

آج ضر ورت اس با ت کی ہے کہ پاکستا ن کو مضبو ط و مستحکم کر نے کیلئے تمام تر فتنو ں کی سختی سے بیخ کنی کی جا ئے اور اسلامیا ن پا کستا ن کو رنگ و نسل ، علا قہ و زبا ن کی بنیا د پرتقسیم کر نے والو ں کا محاسبہ کیا جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن میں لٹیر ے سیا ست دانو ں کے ویژن کی کو ئی گنجائش نہیں ہے ۔حضو ر اقد س ﷺ کی سیر ت طیبہ ہی اہلیا ن پا کستا ن کا ویژن ہے ۔

معر وف سیاستدان و قانو ن دان آزاد بن حید ر نے کہا کہ امام احمد رضا نے امام احمد رضا کی ہمہ جہت شخصیت نے بر صغیر کے مسلما نو ں میں ایک شعوری انقلاب بر پا کیا تھا آج ان کے فکر و فلسفے پر عمل پیر ا ہو کر ہی عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں سے نکا لا جا سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہند و مسلم متحد ہ قو میت کو سب سے پہلے امام احمد رضا نے مستر د کیا اور دو قو می نظر یہ پیش کیا مو جو دہ حالات میں پا کستا ن کے حر یفو ں اور اند ورنی دشمنو ں کو امام احمد رضا کے افکا ر سے ہی شکست دی جا سکتی ہے ۔

معر و ف تجز یہ نگا رو کالم نو یس نصر ت مر زا نے کہاکہ امام احمد رضا کے افکا ر، انکے خلفا ء اور پیر وکا ر معمار پا کستا ن ہیں ۔تحر یک آزادی یعنی قیام پا کستا ن کی بنیا د میں امام احمد رضا کی شخصیت نما یا ں مقام رکھتی ہے ۔ امام احمد رضا نے عشق رسو ل ﷺ کی عظیم قوت کی بنیا د پر امت مسلمہ کی تر بیت واصلاح کی۔ امام احمد رضا کی فکری تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کو بحال کیا جاسکتا ہے۔

مفتی اطہر نعیمی نے کہا کہ امام احمد رضا وحد ت ملت اسلامیہ کے داعی تھے، مسلما نو ں کا سیا سی شعو ربید ار کیا ۔اعلی حضرت نے مسلمانو ں کی مذ ہبی وروحانی تر بیت کے ساتھ سیا سی رہنمائی کا بھی فر یضہ انجام دیا ۔انہو ں نے کہا کہ تحر یک پاکستان ، تحریک نظام مصطفی ، تحریک تحفظ ختم نبوت ، تحر یک تحفظ نا مو س رسالت میں علمائے اہلسنّت اور خلفا ئے اعلی حضر ت نے نمایاں اور کلیدی کردار ادا کیا اور ہمیشہ پاکستا ن کے استحکا م کو تر جیح دی نام نہا دمورخ نے علماء اہلسنّت کے ساتھ عداوت برتی اور سیا ست کو تجا رت بنانے والو ں کے مفادات کا تحفظ کیا۔

صدرِ ادارہ صاحبزادہ سید وجاہت رسول قادری نے کہا کہ پاکستا ن کا بد تر ین المیہ ہے کہ تاریخ پاکستان کو مسخ کر نے والی مافیا اور کانگر یسی ذہنیت ایوان اقتدار میں سر گر م عمل ہے ،پاکستان کو لبر ل ،سیکو لربنانے کیلئے پلانٹیڈایجنڈے پر بھر پو ر طر یقے سے کام کیا جا رہا ہے ، تحر یک پا کستان میں علما و مشا ئخ اہلسنّت بالخصو ص علامہ فضل الحق خیر آبا دی ، مولانا حامد رضا خان ،مفتی اعظم ہند مولانا مصطفی رضا خان ، محد ث اعظم ہند مولانا سید محمد کچھوچھو ی ،مبلغ اسلام مولانا شاہ عبد العلیم صد یقی،علامہ سید ابو البر کات شا ہ ،علامہ سید سعید احمد شاہ کاظمی ،علامہ عبد الحامد بد ایو نی،پیرسید جماعت علی شا ہ ،پیر آف مانکی شر یف جیسے عظیم محسنین پاکستان کے کر دار کو فر امو ش کیا جا رہا ہے حقیقت یہ ہے کہ قیا م پاکستان کی تاریخ نو یسی کے بجا ئے تا ریخ سا زی کی گئی ہے اور آج کا المیہ یہ ہے کہ اسلامی جمہو ریہ پاکستا ن کے وزیر اعظم لبرل پاکستا ن کی خواہش کا اظہا ر کررہے ہیں۔

پر وفیسر سید صابر حسین شا ہ نے کہا کہ امام احمد رضا نے مسلما نو ں کو بد عا ت سے بچا یا بلا شبہ اس وقت دنیا میں امام احمد رضا کا نا م صدا قت و حقانیت کی شنا خت ہے جنہو ں نے مسلما نو ں کو کفر و الحاد کی گمر اہ تحر یکو ں سے بچا یا۔کانفر نس میں تاریخی آل انڈیا سنی کا نفر نس مر ادآبا د (1925ء)اور آل انڈیا سنی کا نفر نس بنارس(1946ء)میں محد ث اعظم ہند حضرت مولانا سید محمد اشر فی کچھو چھو ی اور حجۃالاسلام مولانا حامد رضا خان بر یلو ی کے شہر ہ آفا ق تاریخی صدارتی خطبا ت پر مشتمل کتا ب کا خصو صی اجر اء کیا گیا۔

کانفر نس میں قابل ذکر علمی شخصیات سید ریاست رسول قادری، حاجی عبداللطیف قادری، پر وفیسر ڈاکٹر جلا ل الد ین نو ری ، ڈاکٹر محمد حسن امام ،ڈاکٹر ناصر الد ین ،سید اسد اﷲ شا ہ جنید ی ،ڈاکٹر مسعو داحمد اشرفی سہر وردی ، قادری ،محمد افضل حسین نقشبند ی ،قاضی نو رالاسلام شمس ، محمد احمد صد یقی اشرفی، صو فی شیخ محمد خالد اشر فی ،ڈاکٹر حامد علیمی ،مفتی راشد حسین مسعو دی ،ہا شم صد یقی ایڈ وکیٹ،سید اکر م علی شا ہ، محمد حسین لا کھا نی،علامہ شعیب قادری ،مفتی جہانگیرصد یقی ،جا وید حسین شا ہ ،پر وفیسر ڈاکٹر سید علی نصر عسکر ی ،علامہ عبدالمالک قادری ،سید محمد رفیق شاہ،مبشر قادری،محمد علی سلطا نی کے علا وہ مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والو ں نے کثیر تعد اد میں شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں