کراچی میں بلوچ کالونی میں ایم کیو ایم اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم، 3 افراد شدید زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 23:53

کراچی میں بلوچ کالونی میں ایم کیو ایم اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم، 3 افراد شدید زخمی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) کراچی میں بلوچ کالونی میں ایم کیو ایم اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نیتجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں نیو چوک کے قریب مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اس دوران ن لیگ کے مشتعل کارکنوں نے ایم کیو ایم کے الیکشن آفس پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ تصادم کی نیتجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں