کراچی،شاہ فیصل 2نمبر میں زہریلا کھانا کھانے سے بچی جاں بحق

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی2 نمبر میں زہریلا کھانا کھانے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں پکایا گیا زہریلا کھانا کھانے سے 4افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

زہر خوانی سے متاثرہ افراد کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی موت کی وجہ زہریلا کھاناہے جس کی لاش کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے تحت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں زہر سے متاثرہ گھر کے مزید افراد کا علاج جاری ہے۔پولیس کی جانب سے واقع کی تحقیقات کی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں