ڈاکٹر عاصم نے نیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعہ 4 دسمبر 2015 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم نے نیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔ڈاکٹر عاصم کی جانب سے نیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ان کی گرفتاری نیب آرڈیننس 24کی خلاف ورزی ہے اس لیے گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہنا تھا کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں اس لئے ضمانت منظور کی جائے، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پلپوٹو نے درخواست سننے سے انکار کر دیا جس کے بعد درخواست کو دوسرے بینچ کے پاس منتقل کر دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں