عوام بلا خوف و خطر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں،حافظ نعیم الرحمن
جمعہ 4 دسمبر 2015 16:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر اورنارتھ ناظم آباد سے یونین کونسل18کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تیس سال بعد کراچی کے عوام کو موقع مل رہا ہے کہ وہ بھتہ خوری،دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی سے چھٹکاراحاصل کریں،کراچی کے باشعور عوام 5دسمبر کو گھروں سے نکلیں اور بلا خوف و خطر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدواروں کو ووٹ دیں۔
عوام گھروں سے نکلیں گے تب ہی حالات تبدیل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں منعقدہ ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی سے تحریکِ انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عارف علوی ،عمران اسماعیل نے بھی خطاب کیا۔ریلی میں مرد و خواتین،بزرگ اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔(جاری ہے)
ریلی کے شرکاء نے یوسی 18کے گلی محلوں میں گشت کیا بعد ازاں سخی حسن پہنچ کر ریلی کا اختتام ہوا۔
حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوے مزید کہا کہ پورا کراچی نہ حیدر آباد ہے اور نہ این اے 246ہے۔5دسمبر کو کراچی کے حالات بدلیں گے،30سال بعد کراچی کے عوام کو موقع مل رہا ہے کہ وہ بھتہ خوری،دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی سے چھٹکارہ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ میرا کراچی کے باشعور عوام،نوجوانوں،بزرگوں ،خواتین کو یہ پیغام ہے کہ وہ 5دسمبر کو انتخابات والے دن صبح گھروں سے نکلیں اور بلا خوف و خطر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے جو مشترکہ امیدوار کھڑے کیے ہیں انہیں ووٹ دیں۔عوام گھروں سے نکلیں گے تب ہی حالات تبدیل ہوں گے اور حالات کی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ آرمی پولیس پر حملہ شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش تھی،مگر آج چہلم والے دن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھ کر ثابت کر دیا کہ خوف کا ماحول پیدا کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو اپنا کہنے والوں ہی نے کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کیا ہے،کراچی تعمیر و ترقی کے سفر میں آج اگر پیچھے ہے تو انہی عناصر کی وجہ سے ہے جو کراچی پر اپنا حق ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مگر کراچی کے عوام دہشت گردوں کو پہچان چکے ہیں اور پانچ دسمبر کو وہ اپنے ووٹ کے طاقت سے کراچی کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔عارف علوی نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے،یہ ملک کو 70فیصدریونیو دیتا ہے مگر آج کراچی جن مسائل و مشکلات سے دوچار ہے اس سے کراچی کے عوام اچھی طرح آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مل کر شہر کی تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز کرے گی۔شہر کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنایا جائے گا۔ہم عوام کے تعاون اور اعتماد سے کراچی کو ایک ماڈل سٹی بنائیں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد فطری اتحاد ہے،ہمارے اتحاد سے کراچی میں تعمیر و ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا،عوام5دسمبر کو نئی تاریخ رقم کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری