ٹریفک تصادم کا مقابلہ آگاہی اور تعلیم سے کم کیا جاسکتا ہے ،عامر جعفری

جمعہ 4 دسمبر 2015 16:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) غازی ایجوکیشن سسٹم ،این جی او نیم کے تحت روڈ سیفٹی ،گولڈن آور ،دوران ٹریفک حادثات اور اس سے بچاوٴ پر ورکشاپ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ این دی ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر احمد نے کی جنہوں نے گولڈن آور کی اہمیت کو اور RTIکو کم کرنا،ٹراما سینٹر میں زخمی افراد کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے پر اظہار رائے کیااور تشویش ظاہر کی کہ کس طرح ہم گولڈن آور میں زخمی ہونیو الے کسی بھی فرد کو ہسپتال کم سے کم وقت میں پہنچا سکتے ہیں۔

میڈیم فریدہ عیسیٰ آرچ وژن نے روڈ سیفٹی اور روڈ یوز کو68سال کی پاکستانی روڈ سیفٹی کی تاریخ کی روشنی میں اپنا اظہار خیال کیا،سینئر وکیل ناصر رضوی نے اپنے خطاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس 2014خصوصاً گولڈن آور کے دوران شہریوں کا برتاوٴ پاکستان میں روڈ سیفٹی کا قانون اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا،RYIRC/JPMCسے جناب کامران ملک نے RTIسے بچاوٴ کے طریقے اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی جب کہ RTIRC/JPMCسے جناب عرفان بھٹی نے RTI/RTAکراچی کا تجزیہ پیش کیا جس میں بلیک ہول اور جی آئی ایس کی مدد سے روڈ آڈٹ اور کراچی میں بیشر مقامات پر روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا،ایدھی فاوٴنڈیشن کے جناب سعید نے دورانے گولڈن آور اور عام پبلک کے رویئے پرروشنی ڈالی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا،ارب انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ،این ای ڈی یونیورسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شبر علی نے دور حاضر کا مکمل ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ کا خانہ پیش کیا جس میں ماڈلنگ اور سیمولیشن ٹیکنس اور ایڈوانسمنٹ ان وہیکل انفراسٹیکچر ٹیکلانوجیز پر اپنی پریزنٹیشن اور آخر میں حاضرین مجلس کے سوالات کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

این جی او نیم سے انجینئر عامر جعفری نے اس ورکشاپ کی گزارشات میں اس سال(It's Time To Remember Say WRD-2015, No Road Crime) اپنا مرکزی نکتہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم روڈ پر عدم تصادم اور ہلاکتوں کا مقابلہ اپنی آگاہی اور تعلیم سے کم کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے حکومت پاکستان پالیسی سازوں کو اس دن کی اہمیت اور روڈ یوزرس کے مسائل جس میں روڈ سیفٹی انشورس،روڈ سیفٹی فنڈ،روڈ سیفٹی اسٹریجنک پارٹنر شپ، روڈ سیفٹی ایجوکیشن نچلی سطح تک خصوصاً ہر بچے کے نصاب میں پڑھانے سے روڈ سیفٹی اور انسداد تصادم کو نچلی سطح پر کم کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ ایوارڈ سے روڈ یوزر کو روڈ سیفٹی کی اہمیت اور روڈ امبسڈر سے روڈ سیفٹی کو کمیونٹی کی نچلی سطح پر رائج کیا جاسکتا ہے،جب کہ روڈ سیفٹی کے شکار افراد کی معاشرے میں با عزت بحالی اور اس کے گھرانے کی مالی امداد سے مدد ملیگی،روڈ سیفٹی ایڈووکیسی،روڈ سیفٹی ریسریچ اینڈ ڈولپمنٹ کو دور رس پالیسی سازی (Vision 2015)،روڈ سیفٹی پر نظر رکھنے کے لئے CSOS/CBOS/NGOSکا فعال کردار ہماری معاشرتی سطح پر ہمیں روڈ سیفٹی اپنانے میں مدد اور ایک تبدیلی کی طرف پہلا قدم ہوگا۔

غازی فاوٴندیشن سے جناب ایاز حیدر نے روڈ سیفٹی اور روڈ سیفٹی ویٹا کی اہمیت میں کسی کو بھی طریقے کار کو اپنا نے سے قبل اس روڈ سیفٹی ڈیٹا کو لازم قرار دیا جس سے ہم روڈ ایکسڈنٹ کی شرح کو کم کرسکتے ہیں۔اس ورکشاپ اور مستقبل میں اس طرح کی دیگر ورکشاپ سے آگاہی میں مدد ملیگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں