عوام آج بھتہ اور ٹھپہ مافیا کو مستر د کر کے کراچی کو اندھیروں سے نکال لیں ،نعمت اللہ خان

جمعہ 4 دسمبر 2015 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) سابق نا ظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ شہری آج کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو مسترد کر دیں ،ووٹ کا درست استعمال نہ کیا گیا تو کراچی کے حالات کبھی نہیں بدلیں گے ،عوام ایماندار، مخلص اور شریف النفس افراد کو ووٹ دیں ۔ترازو اور بلے پر مہر لگا کر کراچی میں نئی تبدیلی کا آغاز کریں ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان اوراہا لیان کراچی کے نام اپنے ایک پیغام میں کہی ۔نعمت اللہ خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اورتحریک انصاف انتخابات میں منتخب ہو کر شہر کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کرے گی، ووٹ اللہ تعالیٰ کی امانت سے اور ووٹ کا حق یہ ہے کہ اسے صحیح جگہ استعمال کیا جائے کیونکہ اس کے غلط استعمال کا بھی حساب ہو گا ۔

(جاری ہے)

دنیا جانتی ہے کہ کراچی پر اپنے اثرو رسوخ کا دعویٰ کرنے والوں نے لو گوں نے اسے بد امنی ،کرپشن، بھتہ خوری اورمسائل کے سوا کچھ نہیں دیا اور اپنی طاقت کو شہریوں کی بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے میئر شپ اور دور نظامت میں کراچی میں بے مثال ترقیا تی کام ہوئے، شہر کی حالت میں تبدیلی آئی ،عوام بھتہ اور ٹھپہ مافیا کو مستر د کر کے کراچی کو اندھیروں سے نکال لیں ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی اورضروری ہے کہ عوام اس کا درست استعمال کر یں،کراچی میں امن ،ترقی اور خوشحالی کیلئے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو کا میاب بنا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں