کراچی : عمران خان کے آباو اجداد نے بھی قربانی دی ہوتی تو ان کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوتا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی بھڑک اُٹھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2015 16:33

کراچی : عمران خان کے آباو اجداد نے بھی قربانی دی ہوتی تو ان کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوتا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی بھڑک اُٹھے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 دسمبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان نے اپنی تقاریر اور خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اکثر ہی کہا ہے کہ کوئی بھی اپنے آباؤ اجداد، نانا یا والدہ کی تصاویر لگا کر لیڈر نہیں بن جاتا.

(جاری ہے)

جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی بھڑک اُٹھے ، سعید غنی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کے آباؤ اجداد نے بھی قربانیاں دی ہوتیں تو آج وہ بھی ان کا نام استعمال کرتے . سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کے آباؤ اجداد سمیت ان کی والدہ نے بھی اس ملک کی جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اس لیے ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں