کراچی ،ڈاکیارڈ روڈ پر آئی سی آئی پل پر ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق

جمعہ 4 دسمبر 2015 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے ڈاکیارڈ روڈ پر آئی سی آئی پل پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈاکیارڈ روڈ کے قریب آئی سی آئی پل پر ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا جس کو پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے لیکن جلد ہی امے گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں