سرپلس پیداوار سے نمٹنے کیلئے شوگر ایکسپورٹ پالیسی بنائی جائے،سینیٹر حاجی غلام علی
شوگر انڈسٹری کا بحران ختم ہو گا تو بینکوں کے قرضے اور کاشتکاروں کی ادائیگیاں کی جا سکیں گی،میاں زاہد حسین
جمعہ 4 دسمبر 2015 18:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) سابق صدرایف پی سی سی آئی، بزنس مین پینل خیبر پختونخوا کے صدراور صدارتی امید وارسینیٹر حاجی غلام علی اور پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملوں کے پاس ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کا اضافی ذخیرہ موجود ہے جس کا کم از کم نصف برآمد کرنے کیلئے باقاعدہ پالیسی تشکیل دی جائے۔
پاکستان میں گنے کی امدادی قیمت ، مداخل کی قیمت اوردیگر مسائل کی وجہ سے پیداواری لاگت زیادہ ہے جسکی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں دیگر برآمدکنندہ ممالک سے مقابلہ مشکل ہے اسلئے چینی کی برآمد پر پندرہ روپے فی کلو ریبیٹ بھی دیا جائے تاکہ شوگر ملز بحران سے نکل سکیں۔(جاری ہے)
تاخیر سے اسٹاک ضائع ہونے کااندیشہ ہے۔ شوگر انڈسٹری کا بحران ختم ہو گا تو بینکوں کے قرضے اور کاشتکاروں کی ادائیگیاں کی جا سکیں گی۔
سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چینی کی موجودہ پیداواری لاگت میں برآمد تو کیا تمام ٹیکسوں کی ادائیگی بھی مشکل ہے جسے پالیسی ساز مدنظر رکھیں۔شوگر ملوں کو ادائیگیوں سے قبل کرشنگ پر مجبور نہیں کیا جا سکتا جس سے مسائل بڑھیں گے۔اگر برآمد کی اجازت میں مسائل حائل ہوں تو حکومت خودا سٹاک خرید لے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے چینی پربرآمد ی سبسڈی دینے کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا جس سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں رکنے کے علاوہ اس شعبہ پر انحصار کرنے والے اکیس لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے جن میں دو لاکھ اسی ہزار کاشتکارشامل تھے۔ امسال چینی کی برآمد پر ملنے والے ریبیٹ فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور صوبوں کو بھی اپنا حصہ ادا کرنے کا پابند بنایا جائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں درآمدی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ،مقامی کی سیل میں کمی ریکارڈ
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دوائوں کی قلت
ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ
ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی مسترد کردی
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم