کپاس کی کم پیداوار، معیشت کو 200 ارب روپے کے نقصان کا اندیشہ

50 لاکھ بیلز کمی اور 40 لاکھ بیلز کی اضافی درآمد کے سبب صرف رواں سال معیشت کو 200 ارب روپے کا جھٹکا پڑے گا،ماہرین

جمعہ 4 دسمبر 2015 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 دسمبر۔2015ء) کپاس کی کم پیداوار کے باعث معیشت کو 200 ارب روپے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ دنیا بھر کی طرح موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان میں بھی آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے باعث رواں سیزن میں سب سے زیادہ نقصان کپاس کی فصل کو ہوا۔

(جاری ہے)

صرف چار ماہ کے دوران کپاس کی پیداوار 29 فیصد کمی سے 86 لاکھ بیلز رہی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ بیلز رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک طرف تو پیداوار میں 50 لاکھ بیلز کمی کا سامنا ہے تو دوسری طرف 40 لاکھ بیلز اضافی درآمد کرنا پڑے گی جس کے سبب صرف رواں سال معیشت کو 200 ارب روپے کا جھٹکا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں