کراچی کے معروف اسلامی مرکز کو سینما ہاوس میں تبدیل کردیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 19:32

کراچی کے معروف اسلامی مرکز کو سینما ہاوس میں تبدیل کردیے جانے کا انکشاف
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) کراچی کے معروف اسلامی مرکز کو سینما ہاوس میں تبدیل کردیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ عظمی میں واقع 1990 میں تعمیر ہونے والے معروف اسلامی مرکز کو سینما گھر میں تبدیل کردیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اسلامی مرکز 2005 میں ایم کیو ایم کی شہری حکومت کی جانب سے شانزے آڈیٹوریم میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ اس حوالے سے معروف صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی کی جانب سےشدید مذمت کی گئی ہے۔ مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے کام قابل افسوس ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں