انتہائی کٹھن حالات کا ثابت قدمی سے مقابلہ کیا ،دہشت گردی ،انتہاء پسندی کیخلاف ہم سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دی ہیں،سینیٹر شاہی سید

جمعہ 4 دسمبر 2015 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی دعووں کے بجائے عملی سیاست پر یقین رکھتی ہم نے انتہائی کٹھن حالات کا ثابت قدمی سے مقابلہ کیا ہے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ہم سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دی ہیں نتائج چاہے کچھ بھی ہوں ہم نے عوام کے اندر رہ کر شب وروز ان کے مسائل کے حل کے لیے سرگرداں رہیں گے تجزیہ کاروں کے اندازوں سے بڑھ کر نتائج دیں گے بلدیاتی الیکشن میں نامز د اور حمایت یافتہ امیدواران بھر پور انداز سے کامیاب ہوں گے شہری خاص طور پر پختون عوام بھر پور طریقے سے گھرووں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کا استعال کریں خواتین کا ووٹ کے زیادہ سے زیادہ کاسٹ کرنے کو یقینی بنایا جائے غیر یقینی حالات میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے ووٹنگ تناسب کم رہنے کا زیادہ امکان ہے بہتر ہوتا کہ پہلے آپریشن پھر الیکشن ہوتا،انہوں نے مذید کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جن ہتھیاروں سے میرے رہنماؤں کا قتل عام کیا گیا اسی اسلحہ سے اب پولیس رینجرز اور ملٹری پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اے این پی کے ضلع غربی کے شہید صدور ڈاکٹر ضیا ء سیف اﷲ آفریدی اور پولیس ،رینجرز اور فوجی جوانوں کے قاتل ایک ہی ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے شہداء کی حق و سچائی اب سب کے سامنے ثابت ہوچکی ہے بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی بنیاد ہے رینجرز اور ملٹری پولیس پر حملے ضلع غربی میں ہمارے رہنماؤں کے قتل عام کا تسلسل ہے گزشتہ کئی برس سے ہماری سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے تمام حالات کے باوجود جمہوریت پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے عمل کا حصہ ہیں کئی برسوں تک سنگین حالات کا سامنا کرنے کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے کئی علاقوں میں پارٹی نشان لینے والے امیدواروں کو دھمکیاں دی گئی جن علاقوں میں ہم جتنا ظلم ہوا وہاں ہمارے رہنماؤں کا جوش و ولولہ اتنا ہی بلند ہے نہ پہلے میدان چھوڑا تھا ناآئدہ میدان خالی چھوڑیں گے ہم وہ بد قسمت قوم ہیں کہ پہلے ووٹ دیتے ہیں پھر اگلے الیکشن تک جیتنے والے امیدوار کو ڈھونڈتے رہے ہیں پانچ دسمبر مظلوموں کے نشان لالٹین کی فتح کا دن ہوگا۔

۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں