وزیراعلیٰ سندھ سے چین کے سائینو ہائیڈرو کمپنی کے تین رکنی وفد کی ملاقات

جمعہ 4 دسمبر 2015 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں چین کے سائینو ہائیڈرو کمپنی کے تین رکنی وفد نے ہان ڈانگ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں سرمایہ کاری کے منصوبوں باالخصوص معدنیات شعبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبہ محکمہ معدنی ترقی کی جانب سے انکے ستاھ کئے ہوئے ایم او یو پر مکمل طریقے سے عملدرآمد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کمپنی کے لئے ترغیبات کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر کمپنیوں کو بھی صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے موجود ہیں اور سندھ حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ مدد اور سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں