ایس آئی یو ٹی صحت کے شعبہ میں عظیم خدمات انجام دے رہا ہے کمشنر کراچی

جمعہ 4 دسمبر 2015 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی صحت کے شعبہ میں گذشتہ چالیس سال کے دوران عظیم خدمات انجام دی ہیں انسانیت کی تاریخ ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اس موقع پر ایس آئی یو ٹی کے زیر اہتمام ہونے والا انٹرنیشنل سمپوزیم انتہا ئی اہم ہے ، اس کی کامیابی کے لئے انتظامیہ پو لیس سرینجرز ،سیکورٹی پر مامور اور شہری ادارے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے ۔

وہ ایس آئی ٹی کے زیر اہتمام ان کے دفتر میں ہونے والے سمپوزیم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی، سابق کمشنر کراچی شفیق الرحمن پراچہ ڈی آئی جی جنوبی ڈاکٹر جمیل احمد،ایڈیشنل کمشنر II حاجی احمد ، ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف،ڈپٹی کمشنر جنوبی سلیم راجپوت ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد ،سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم،ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سرسروسز نیاز سومرو،ایڈمنسٹریٹر جنوبی فاروق لانگا ، اور پولیس،ٹریفک پولیس،پاکستان رینجرز اور شہری اداروں کے سینئر افسران بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے متعلقہ اداروں سے کہا کہ سمپو زیم کی کامیابی اور اس موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے اور علاقہ کو خوبصورت بنانے کے لئے انتظامیہ پو لیس سرینجرز ،سیکورٹی پر مامور اور شہری ادارے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں۔اس سے شہر میں امن کو مستحکم کر نے کی کوششیں بار آور ہوں گی اور دینا بھر میں پاکستان کا اچھا امیج قائم ہوگا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی چالیس سال کی خدمات کو سراہا اور اسے انسانیت اور ملک کے لئے فخر سے تعبیر کیا۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی اور ان کی ٹیم نے صحت کے شعبہ میں عظیم خدمت انجام دے رہی ہے ۔ میرے نزدیک وہ ان کی ٹیم فرشتہ صفت لوگ ہیں۔ہم ان کی شخصیت کو دنیا کے لئے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کر تے ہیں انسانیت کے اعلی مقصد میں پوری حکومت ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہے۔ گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ اور فوجی قیادت نے ان کی خدمات کی معتر ف ہے اور ان کی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے۔

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ چالیس سال تک عوام اور حکومت نے انسانیت کی خدمت کے اس کام میں بھر پو ر ساتھ دیا ۔انھوں نے کہا کہ ہر شخص کا حق ہے کہ اسے عزت نفس کے ساتھ مفت صحت کی سہولت ملے۔ انھوں نے ایس آئی یو ٹی کے فلسفہ خدمت اور خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات میرے لئے حو صلہ افزا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت کے ادارے ایس آئی یوٹی کی خدمات کے معترف ہیں اور ان کی مدد کر تے ہیں اجلاس کو بتا یا گیا کہ کراچی میں ایس آئی یو ٹی کے زیر اہتمام 8 دسمبر سے ہونے والے نٹرنیشنل سمپوزیم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی پویس جنوبی،ڈپٹی کمشنر ز،پاکستان رینجرز،شہری اداروں کے افسران نے اس موقع پر سیکورٹی اور صٖفائی، علاقہ کو خوبصورت بنانے اور خیر مقدمی بینرز ، ٹریفک کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ پانچ روزہ سمپوزیم 8 دسمبر سے شروع ہو گا ۔ سمپوزیم میں دنیا بھر سے 101۔ ماہرین شر کت کریں گے۔ آسٹریلیا ،برطانیہ ،ترکی ،،ایران مصر اور سنگا پور کے ماہرین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

کمشنرکو بتا یا گیا کہ سمپوزیم کے انعقاد کے موقع پر علاقہ خو خوبصورت بنانے اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ٹریفک انتظامات کا ہنگامی منصوبہ بنالیا گیا ہے۔ علاقہ میں غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں۔بعد ازاں کمشنر کراچی نے ایس آئی یو ٹی کے مختلف شعبے دیکھے اور وارڈز کا معائنہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں