یوسی 25کھارادر کے تما م بنیاد ی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، عبدالقادر نورانی
اہلسنت تنظیموں ، گجراتی ، میمن ، کاٹھیاواڑی برادری کاجے یوپی اورتحریک انصاف کی حمایت کااعلان
جمعہ 4 دسمبر 2015 21:27
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف اورجے یوپی کے مشترکہ نامزد امیدوار برائے چیئرمین عبدالقادر نورانی نے وارڈ کونسلر محمد عامر سلمان خان کے ہمراہ انتخابی ریلی نکالی جو پنجابی محلہ مچھی میانی روڈ کھارادر پولیس چوکی اور مختلف علا قوں سے گزری ۔ اس موقع پر نامزد امیدوار برائے چیئرمین عبدالقادر نورانی نے کہا کہ تبدیلی کا وقت آگیاہے۔
اپنی یونین کونسل کے مستقبل کا فیصلہ خود اپ کے ہاتھوں میں ہے۔ ووٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہو گا ذرا سی غلطی سے سالوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔یوسی کے ووٹرز نے پچھلے ادوار میں کھلی آنکھوں سے غلاظتوں کے ڈھیر ، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، نلکوں میں پانی کی جگہ ہوا، سیوریج لائنیں چاک، ابلتے ہوئے گٹر،صفائی کا فقدان بخوبی دیکھا۔(جاری ہے)
اب تبدیلی کا وقت ہے ووٹ کی طاقت سے مسائل کی دلدل سے نکلنے کا فیصلہ کرنا ہوگااور انشاء اﷲ اگر عوام نے بلے کو ووٹ دیا تو یوسی25کھارادر کو کرا چی کی ماڈل یونین کونسل بنائیں گے اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی بھرپور فراہمی اور شاندار سڑکوں کی تعمیر، سیوریج سسٹم کی بہتری، اسٹریٹ لائٹو ں کی تنصیب سے یوسی کو روشنیوں کا مرکز بنائیں گے ۔
عبدالقادر نورانی نے کہا کہ جمیعت علمائے پاکستان اور پاکستان تحریک انصا ف کے اشتراک سے 5دسمبر کو ہر گھر سے بلا نکلے گا اور گیند باؤنڈری لائن سے باہرپھینک کر جیت کا جشن منائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ کلچر، چندہ گیری، بدامنی کے تابوت میں 5دسمبر کو آخری کیل ٹھونکیں گے۔ اس موقع پر اہلسنت کی نمائندہ تنظیموں، گجراتی، میمن، کاٹھیاواڑی نے بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال