کل ہم نہیں ایم کیو ایم الیکشن کا بائیکاٹ کرنے جارہی ہے: رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 21:29

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کل ہم نہیں ایم کیو ایم الیکشن کا بائیکاٹ کرنے جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما فاروق ستار کی جانب سے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں صبح بائیکاٹ کردیے جانے کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کل ہم نہیں ایم کیو ایم الیکشن کا بائیکاٹ کرنے جارہی ہے۔ کراچی کا مئیر جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کی مشاورت سے بنے گا۔ جبکہ جماعت اسلامی کے رہما حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کل کراچی کی عوام کا ٹرن آوٹ کراچی میں تبدیلی لے کر آئے گا۔ ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حیدرآباد اور میر پور خاص سے اپنے پولنگ ایجنٹ لے کر آرہی ہے۔ ہم صرف پرامن انتخابات چاہتے ہیں۔ نہ بے ایمانی کریں گے اور نہ کرنے دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں