ایم اے/ ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:15

کراچی ۔ 4 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3500 روپے فیس کے ساتھ 07 دسمبر 2015ء تا 25 جنوری 2016ء تک یو بی ایل بینک کاؤنٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرا سکتے ہیں۔ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں