کراچی، خواتین پریذائیڈنگ آفیسرز اور ڈپٹی پریذائیڈنگ آفیسرز کی ذمہ داریاں دو ،دو حلقوں میں لگادی گئیں

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ ایسٹ میں الیکشن کمیشن نے کچھ خواتین پریزائڈنگ آفیسرز اور ڈپٹی پریذائیڈنگ آفیسرز کی ذمہ داریاں دو دو حلقوں میں لگا دیں الیکشن میں ووٹرز کی معاونت کرنے والے خود مشکل میں آگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ گئیں الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع شرقی میں انتخابی سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔

بیلٹ پیپرزانتخابی مہریں ووٹر لسٹیں سبھی کچھ رینجرز کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پہنچا یا گیا۔الیکشن کمیشن نے کچھ خواتین اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز اور ڈپٹی پریذائیڈنگ آفیسرز کی ذمہ داریاں دو ،دو پولنگ اسٹیشنز میں لگا دی گئیں جس سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پہلے مرحلے میں خواتین پولنگ اسٹیشنز کو پہلے اور دوسرے مرحلے میں مردوں کے پولنگ اسٹیشنز ووٹنگ کا سامان ترسیل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں