عوام بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی نشان خیمہ پر مہر لگا کر عوامی نمائندگان کو کامیاب بنائیں،مجلس وحدت مسلمین

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ شہر قائد کی عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی نشان خیمہ مہر لگا کر عوامی نمائندگان کو کامیاب بنائیں ایم ڈبلیو ایم نے بلدیاتی انتخابات میں مختلف یو سی سے اپنے امیدوار کھڑے کئے شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا تو نتیجہ حیران کن ہوگا۔

وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے بعد شہر کے حالات میں کافی بہتری آئی مگر شہر میں خوف کی فضا ابھی باقی ہے کالعد م جماعتوں کے افراد کا سیاسی اتحاد پر الیکشن لڑنا در اصل ان دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو سیاسی پناہ دینے کے برابر ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم شہر کی مختلف یو سی اپنے نمائندان کھڑا کیا جنہیں سنی و شیعہ اور دیگر مذاہب کے عوام کی حمایت حاصل ہے ایکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شفاف ہونا اس شہر کی تقدیر بدل دے گا اور اس شہر میں قائم خوف کی فضا ء ختم ہو جائے گی علامہ مختار امامی نے انتخابات میں سولجر بازار ،ملیر اور انچولی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعیناتی کامطالبہ کیااوریو سی 11 ملیر جعفر طیار سو ئٹی ،یو سی 16 سولجر بازار،یوسی 9مصطفیٰ کالونی نیو کراچی،یوسی 23 کورنگی کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اور پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا میں اپنے نمائدگان کی فہرست کا اعلان کیا جس میں یو سی 11 ملیر جعفر طیار سو ئٹی سے چیئر میں جعفر الحسن,وائس چیئر مین عارف رضا زیدی، جبکہ جنرل کونسلر مختار حسین.ممتاز مہدی.سید اسد علی.شہباز علی.یو سی 16 سولجر بازار سے چیئر مین محسن مقادم.وائس چیئر مین حسنین حیدری.جنرل کونسلر عون محمد.محمد رضا جان.رضوان میمن. یو سی 26 النور سا ئٹی سے چیئر مین میر تقی علی(ظفر بھائی) وائس چیئر مین مبشر حسن.یوسی 9مصطفیٰ کالونی نیو کراچی سے چیئر مین ثمر عباس زیدی جنرل کونسلر حیدر علی, زاہد حسین یوسی 23 کورنگی سے حسن علی وائس چیئر مین اور محمد داؤد جنرل کونسلر کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں