30 سال بعد کراچی کے عوام کو بھتہ خوری،دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ سے چھٹکاراحاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن
جمعہ 4 دسمبر 2015 22:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر اورنارتھ ناظم آباد سے یونین کونسل18کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تیس سال بعد کراچی کے عوام کو موقع مل رہا ہے کہ وہ بھتہ خوری،دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی سے چھٹکاراحاصل کریں،کراچی کے باشعور عوام 5دسمبر کو گھروں سے نکلیں اور بلا خوف و خطر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدواروں کو ووٹ دیں۔
عوام گھروں سے نکلیں گے تب ہی حالات تبدیل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں منعقدہ ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی سے تحریکِ انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عارف علوی ،عمران اسماعیل نے بھی خطاب کیا۔ریلی میں مرد و خواتین،بزرگ اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔(جاری ہے)
ریلی کے شرکاء نے یوسی 18کے گلی محلوں میں گشت کیا بعد ازاں سخی حسن پہنچ کر ریلی کا اختتام ہوا۔
حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوے مزید کہا کہ پورا کراچی نہ حیدر آباد ہے اور نہ این اے 246ہے۔5دسمبر کو کراچی کے حالات بدلیں گے،30سال بعد کراچی کے عوام کو موقع مل رہا ہے کہ وہ بھتہ خوری،دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی سے چھٹکارہ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ میرا کراچی کے باشعور عوام،نوجوانوں،بزرگوں ،خواتین کو یہ پیغام ہے کہ وہ 5دسمبر کو انتخابات والے دن صبح گھروں سے نکلیں اور بلا خوف و خطر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے جو مشترکہ امیدوار کھڑے کیے ہیں انہیں ووٹ دیں۔عوام گھروں سے نکلیں گے تب ہی حالات تبدیل ہوں گے اور حالات کی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ آرمی پولیس پر حملہ شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش تھی،مگر آج چہلم والے دن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھ کر ثابت کر دیا کہ خوف کا ماحول پیدا کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو اپنا کہنے والوں ہی نے کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کیا ہے،کراچی تعمیر و ترقی کے سفر میں آج اگر پیچھے ہے تو انہی عناصر کی وجہ سے ہے جو کراچی پر اپنا حق ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مگر کراچی کے عوام دہشت گردوں کو پہچان چکے ہیں اور پانچ دسمبر کو وہ اپنے ووٹ کے طاقت سے کراچی کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔عارف علوی نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے،یہ ملک کو 70فیصدریونیو دیتا ہے مگر آج کراچی جن مسائل و مشکلات سے دوچار ہے اس سے کراچی کے عوام اچھی طرح آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مل کر شہر کی تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز کرے گی۔شہر کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنایا جائے گا۔ہم عوام کے تعاون اور اعتماد سے کراچی کو ایک ماڈل سٹی بنائیں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد فطری اتحاد ہے،ہمارے اتحاد سے کراچی میں تعمیر و ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا،عوام5دسمبر کو نئی تاریخ رقم کریں گےمتعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس کا دوٹوک موقف
تفصیلی خبر
چ*بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں9.9ارب روپے کا خالص منافع
Iوفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان
ٰسرکاری خزانے کا بوجھ کم کرنے کے لیے محکموں اور اداروں کے اخراجات کم کیے جائیں،ثروت اعجاز قادری
گ* شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے
ؔگورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی " کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت
ئ*اون ریسورسز کو بڑھانے کیلئے جو تعاون کرے گا اس کا خیر مقدم کرینگے،ڈاکٹر فواد احمد
گیس،بجلی اور پیٹرول کی بڑھی ہوئی قیمتیں فی الفور واپس لی جائیں، سعید بیگ
عوام کو ملیریا کے مچھروں اور کرپشن کی دیمک سے بچایا جائے، پاسبان
چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حاجی حنیف طیب کا جمعہ یوم توبہ ،استغفارکے طورپرمنانے کی اپیل
سمال انڈسٹریز کے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ، جام اکرام اللہ دھاریجو
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل