ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں موجود کارکن نے عسکریت پسندی کے حوالے سے تہلکہ خیز اعتراف کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:08

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں موجود کارکن نے عسکریت پسندی کے حوالے سے تہلکہ خیز اعتراف کرلیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں موجود کارکن نے عسکریت پسندی کے حوالے سے تہلکہ خیز اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پر ملک بھر کی متعدد سیاسی جماعتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عسکریت پسندی اور جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔ اس حوالے سے اب ایم کیو ایم کے اپنے ایک کارکن نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف صحافی وسیم بادامی بلدیاتی انتخابات کی کوریج کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں موجود تھے جب متحدہ کے کارکنوں سے گفتگو کے دوران ایک کارکن نے اعتراف کرلیا کہ "وہ وقت گیا جب ہم آپ جناب کرتے تھے۔اب ہمارے ہاتھ میں ڈنڈا اور اسلحہ ہوتا ہے"۔ ایم کیو ایم کے کارکن کے اس اعتراف پر وسیم بادامی نے شدید حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خود ہی اپنی جماعت کی عسکریت پسندی کا اعتراف کرلیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں