کراچی، بابری مسجد کی شہادت نام نہاد بڑی جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے،ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت نام نہاد بڑی جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ مسلمان 23 برس بعد بھی جنونی ہندوؤں کے ظالمانہ سلوک کو بھلا نہیں سکے۔ ایودھیا کی تاریخی سرزمین پر رام مندر نہیں بابری مسجد ہی تعمیر ہوگی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی کی دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اگر نریندر مودی بھارت کے 25 کروڑ مسلمانوں کو برداشت کرنے پر تیار نہیں تو انہیں آزادی دے۔ تنازع کشمیر اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو فراموش کرکے خطے میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ حکمران غیر ضروری مصلحت کا شکار ہوکر بے معنی بات چیت میں وقت ضائع نہ کریں۔

(جاری ہے)

مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بنیادی تنازعات کے حل سے پہلے برابری کی سطح پر تعلقات استوار نہیں ہوسکتے۔

بھارتی مسلمانوں کے مال و جان اور عزت و آبرو کو جنونی ہندوؤں سے تحفظ دلانا ضروری ہے۔ اقتدار کے نشے میں غرق بی جے پی کے متشدد ہندوؤں سے خیر کی کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت بھارت کی اسلام دشمنی کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔ 23 برس بعد بھی بھارت میں مسلمان اور مساجد محفوظ نہیں۔ تاریخی مسجد کی زمین رام مندر کے لیے نہیں اﷲ کی کبریائی کے اظہار کے لیے ہے۔ جس پر مسلمان اﷲ کا گھر ہی تعمیر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں