پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.5ہونے کی امید ہے، اے ڈی بی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو ساڑھے چار فیصد ہونے کی پیش گوئی کردی ۔ اجناس کی عالمی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی قابو میں رہے گی۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ دو فیصد جبکہ اور آئندہ سال چار اعشاریہ پانچ فیصد تک ہوجانے کی توقع ہے۔

رواں سال جنوبی ایشیاکی معاشی تر قی کی شرح چھ اعشاریہ نو فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر اجناس اور خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث خطے میں مہنگائی کی شرح کم رہے گی۔رواں سال کیے پہلے دس ماہ میں اجناس کی عالمی قیمتوں میں پندرہ فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، خوردنی تیل کی قیمت میں بائیس فیصد تک کی کمی ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں